ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انادرمک نے 140 سے زائد عہدیداروں کوکیا معطل ،پارٹی مخالف سرگرمیوں کاالزام

انادرمک نے 140 سے زائد عہدیداروں کوکیا معطل ،پارٹی مخالف سرگرمیوں کاالزام

Sun, 28 Jan 2018 00:27:28    S.O. News Service

چنئی، 27؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر ان او پنیرسیلوم ا اورکے پلانی سوامی نے آج پارٹی کے توتیکورن ضلع سے متعلقہ 140 پارٹی عہدیداروں کو تنظیم کو بدنام کرنے کے الزام میں آج پارٹی سے نکال دیا۔ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے ضلع میں اے آئی اے ڈی ایم کے کی مختلف تنظیمی یونٹوں سے متعلق 144 حکام کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کوآرڈینیٹر پنیرسیلوم اور اس کے شریک کنسلٹنٹر پلانیسوامی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کے اصولوں کے خلاف جانے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کو بدنام کرنے کی وجہ سے ان افراد کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنی پارٹی سے معطل کارکنوں سے کسی بھی طرح کاکوئی تعلق نہ رکھنے کوکہا۔اس سے پہلے بھی وہ پارٹی کے بہت سے حکام کو ہٹا چکے ہیں اوردیناکرن کے قریبی معاونوں سے پارٹی عہدے چھین چکے ہیں۔کل انہوں نے پارٹی کے کانچی پورم یونٹ سے تعلق رکھنے والے 53 افراد اورٹریڈ یونین اکائی سے جڑے پانچ دیگرافراد کونکال چکے ہیں۔


Share: